شادی کی پہلی رات، دلہن کی چیخوں کی آواز،دولہا موقع سے فرار اور کیا گھناؤنا کام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی کی پہلی رات دولہا نے دلہن کو قتل کر کے خود کشی کر لی
واقعہ بھارت مین پیش آیا ، جہاں شادی کی پہلی رات ہی دولہا نے دلہن کے ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے اسے قتل کر دیا،بھارتی چینائی کے ضلع ٹری ویلور میں نیتی واسن اور سندھیا کی شادی گزشتہ روز ہو ئی تھی،شادی خیریت سے ہوئی ، دولہا دلہن دونوں ٹھیک تھے لیکن شادی کی پہلی رات دلہن کے کمرے سے چیخوں کی آواز آئی
چیخوں کیآواز سن کے دولہا کے گھر والے انکے کمرے میں پہنچے تو دیکھا کہ دلہن سندھیا زخمی حالت میں پڑی ہے اور اسکے سر سے خون بہہ رہا ہے،دلہن کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جان کی بازی ہار گئی، دولہا موقع سے فرار ہو گیا
تا ہم جب دولہا کو تلاش کیا گیا تو گھر کے قریب ایک درخت سے اسکی پھندہ لگی لاش ملی، دولہا نے خود کو پھانسی لگا لیا، دولہا کے گھر والوں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کیا ہے
پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کروائین، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، دولہن کے والدین نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا کہا تو دولہا کے لواحقین نے کہا کہ اس نے بھی خودکشی کر لی ہے، دونوں گھرون میں ماتم کا سماں ہے، ابھی تک دولہن کو قتل کرنے اور دولہا کی خودکشی کی وجہ معلوم نہین ہو سکی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے