کراچی: سائٹ ایریا میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک معصوم بچی جان بحق ہو گئی۔
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک شادی کی تقریب منعقد تھی جہاں باراتیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فائرنگ کی جا رہی تھی۔ اچانک فائرنگ کی ایک گولی معصوم بچی کو جا لگی، جو موقع پر شدید زخمی ہو گئی۔زخمی بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد کے باوجود اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کے بعد شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی۔پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس نے دُلہا اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات میں غیر قانونی فائرنگ پر سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے المناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ کراچی میں شادی کی تقریبات میں فائرنگ کے واقعات میں اضافے پر تشویش پائی جاتی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی روایات سے گریز کریں جو جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔