شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے درجنوں لوگوں کی طبیعت بگڑ گئی

سرفراز نامی شہری نےمارکی مالک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی-
food

لاہور: رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 باراتیوں کی حالت غیر ہو گئی،جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

باغی ٹی وی:لاہور کے تھانہ ستو کتلہ کی حدودمیں شادی کا کھانا کھانے سے200 سے زائد افراد کی طبیعت ناساز ہوگئی، تمام افراد کو لاہور سمیت قصور اور نارووال کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،لاہور کے جنرل ہسپتال میں داخل کئے گئے 9 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا، یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال سے 6 افراد علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج کیا گیا، رائیونڈ انڈس ہسپتال میں طبی امداد اور معائنہ کے بعد 22 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا.

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، اس واقعے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خوراک کے نمونے اکٹھے کیے جن پر تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔

اشنا شاہ کی سالگرہ پر صنم سعید کے چرچے

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے میرج ہال کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ مالکان کے خلاف مقد مےکے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی ہے،دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی اسحاق ڈار سے ملاقات

سرفراز نامی شہری نےمارکی مالک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی شہری سرفراز نےالزام عائد کیا ہےکہ مارکی انتظا میہ نے انتہائی ناقص اور غیر معیاری کھانا فراہم کیا جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں کی حالت بگڑی، اس واقعہ کے بعد مقا می انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی،اداکارہ صائمہ قریشی

Comments are closed.