کراچی،ٹریفک حادثہ ، شادی پر جانے والے خاندان کے 17افراد زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ پر دو گاڑیوں میں ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

حادثہ ڈیفینس موڑ کے قریب ایک پک اپ وین اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ زخمیوں کی تعداد 18 تھی، جن میں سے وین کا 25 سالہ ڈرائیور حماد دوران علاج دم توڑ گیا۔ باقی زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جو لائنز ایریا سے کورنگی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران بتایا کہ تصادم ممکنہ طور پر کار کی تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کی جگہ سے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور فرار ہونے والے کار کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

لوگوں کی جاگیروں کے جعلی کاغذات بنانے والا پراپرٹی ڈیلر گرفتار

دنیا کو پرامن بنانے کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ٹرمپ کا چینی صدر سے رابطہ

Comments are closed.