شدید فائرنگ،ایک قتل پانچ زخمی،ملزمان تاحال فرار
قصور
دو روز قبل تھانہ گنڈا سنگھ کے گاؤں چھبڑ میں فائرنگ سے ایک نوجوان جانبحق پانچ زخمی ،ملزمان تاحال فرار
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقے موضع چھبر میں دو روز قبل زمین کے تنازعہ پہ ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس کی زد میں آکر نوجوان محمد عظیم ولد محمد رفیق قوم آرائیں سکنہ چھبر موقع پہ جانبحق ہو گیا جبکہ شدید فائرنگ سے مذید 5 افراد زخمی ہو گئے تھے جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے
دو روز گزر گئے تاہم ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے جس کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہے
اہلیان علاقہ نے ڈی پی او قصور سے درخواست کی ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے تاکہ لوگ خود کو عدم تحفظ کا شکار نا سمجھیں