شادی سے انکار پر تیز دھار آلے سے کزن عشرت کو زخمی کرنیوالا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی سے انکار پر تیز دھار آلے سے کزن عشرت بی بی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا

ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیر قیادت کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کی،ایس ڈی او کاہنہ سرکل اے ایس پی اکرام اللہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او کاہنہ رانا ارحم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت ملزم کو گرفتار کیا،

پولیس نے زخمی لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم علی کیخلاف اقدام قتل سمیت اغواء اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ملزم کی ریکارڈ وقت میں گرفتاری پر ایس پی ماڈل ٹاؤن ،ایس ایچ او کاہنہ اور ٹیم کو شاباش دی

ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے بھی ایس ایچ او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی،ملزم علی گذشتہ روز اپنی کزن عشرت کو شادی سے انکار پر تیز دھار آلےسے زخمی کرکے فرار ہو گیاتھا۔کاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملزم کو واردات کےچند گھنٹوں کے اندر قابو کر لیا۔

Shares: