کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی تاریخ آگے بڑھ گئی۔

باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ 17 ستمبر شادی کی تاریخ طے کی تھی تاہم ایشیا کپ کے باعث شادی آگے بڑھانی پڑے گی شادی میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے لیکن ایشیاکپ کس کروٹ بیٹھے گا کم ازکم یہ تو پتہ چل گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح ان کی رخصتی کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا۔

ناہیدہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دوسری جانب دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان کے سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہو گیاہے، جس میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی واپسی ہوئی ہے پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی، یہ ٹیسٹ میچز شاہین آفریدی کے لئے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ انہیں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست

شاہین آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی باؤلر ان سے زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کر سکا ہےقومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے،رہنما پیپلز پارٹی

Shares: