شائقین کو کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس کا جواب ملنا چاہیے،احمد شہزاد

0
132
ahmad shehzad

پاکستان کے قومی کرکٹر احمد شہزاد نے حارث رؤف کی جانب سے ایک فین کے ساتھ الجھنے کے بعد ٹیم کی جانب سے حارث رؤف کے ساتھ ہمدردی پر ٹیم پر برس پڑے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹر احمد شہزاد کہتے ہیں کہ”جہاں ہم حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مکمل مذمت کرتے ہیں وہیں یہ بات بھی اہم ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے حارث کو سپورٹ کرنے کے لیے جو پوسٹس لگائی گئی ہیں وہ ورلڈکپ میں ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے شائقین سے معذرت کے طور پر ہونی چاہیے تھیں،اچھا ہوتا اگر یہ کھلاڑی قوم سے معافی مانگتے، اگر یہ کھلاڑی شرمندہ ہوتے اور یہ کھلاڑی امریکا، انگلینڈ یا دبئی میں چھٹیاں گزارنے کے بجائے پاکستان واپس آ جاتے”۔احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی ان پوسٹوں سے بیانیہ نہیں بدلنا چاہیے اور شائقین کو کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس کا جواب ملنا چاہیے، احتساب اب بہت ضروری ہے، کھلاڑیوں کے ایک ہی گروپ نے پچھلے پانچ سالوں میں ہمارے ملک کے لیے کچھ نہیں جیتا اور پاکستان کی اجتماعی کامیابی کو ترجیح دینے کے بجائے ذاتی سنگ میل کو ترجیح دیتے رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پاکستانی کھلاڑی حارث ایک فین سے الجھ رہے تھے، بعد ازاں حارث رؤف نے وضاحت میں کہا تھا کہ "کارکردگی پر تنقید فینز کا حق ہے لیکن اگر کوئی میرے والدین کے بارے میں کچھ کہے گا تو اسے جواب ضرور ملے گا”۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

پرستار کے ساتھ جھڑپ: چیئرمین پی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں کاحارث رؤف کیساتھ یکجہتی کا اظہار

آئرلینڈ میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہاں تھے؟

پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

Leave a reply