وزیرآباد واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،قمر زمان کائرہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ،پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو عمران خان پر حملے پر صدمہ ہوا،اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان حملے میں محفوظ رہے،

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیرآباد واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، عمران خان پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کی پوری قیادت نے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے،واقعے کی تحقیقات کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں، حملہ آور کو موقع پر پکڑ لیا گیا اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،کل حملہ آور کی ویڈیو جاری ہوئی ، کچھ حقائق سامنے آگئے، کل سے الزام تراشی کا ایک سلسلہ شروع ہوا ہے ملزم اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے، عمران خان کو وفاقی حکومت کی جانب سے بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی،واقعے کی تحقیقات کیلئے ہم ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی،

وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے واقعہ میں بے گناہ لوگوں کو بھی ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سیاسی اختلافات کی وجہ سے نفرتیں نہیں پالی جا سکتیں،ہمارے لیے عمران خان اور اسد عمر محترم ہیں جب آپ کسی پر الزام لگاتے ہیں تو ٹھوس ثبوت ہونے چاہئیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو قوم کے سامنے رکھیں،

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا

عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو

عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

Shares: