fbpx

مرکزی رکن شوری ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کارکنان کے نام پیغام دے دیا

مرکزی رکن شوری ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کارکنان کے نام پیغام دے دیا

باغی ٹی وی : مرکزی رکن شوری ڈاکٹر محمد شفیق امینی صاحب نے کارکنان کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں لبیک کے جتنے بھی کارکنان ہیں وہ فی الفور احتجاج ختم کردیں کیونکہ لاہور مسجد رحمۃ للعالمین میں احتجاج چل رہا ہے .

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کو مد نظر رکھا جائے اور باقی ہر جگہ پر احتجاج ختم کیا جائے . ہمارا احتجاج صرف یتیم خانہ مسجد رحمۃ للعالمین میں ہے اور کارکنان وہاں پر پر امن احتجاج کے لیے جمع ہیں .

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.