لنڈی کوتل:اپنے حلقہ کیلئے پہلےگرلز ڈگری کالج کے لیے 60 ملین روپے مختص کرائے جو بڑی کامیابی ہے ، شفیق شیر آفریدی

لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )اپنے حلقہ کیلئے پہلےگرلز ڈگری کالج کے لیے 60 ملین روپے مختص کرائے جو بڑی کامیابی ہے ، شفیق شیر آفریدی
لنڈی کوتل پریس کلب میں پی ایم ایل ن پی کے 69 کے امیدوار ، سابق ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی نے ساتھیوں سمیت میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صحت، تعلیم، ایریگیشن، ایگریکلچر سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ میں کافی کام کیا ہے اور خواتین کیلئے ڈگری کالج جس کیلئے بیس جیرب زمین حاصل کی ہے,ان کا کہنا تھا کہ گرلز ڈگری کالج لنڈی کوتل کے لیے 60 ملین روپے فنڈ مختص کرنے میں کامیاب ہوگیا ہوں جو ہمارے مشران کا ہی مقصد تھا،ان۔کا کہنا تھا کہ یہ خدمت جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لنڈی کوتل میں خواتین کیلئے پہلا ڈگری کالج ہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کو یہاں پر لایا ، تاکہ شلمان جیسے درد ناک واقعات میں لوگوں کو ریلیف ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس کیلئے اور بالخصوص نوجوانوں کو کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں اور سپورٹس گراونڈ کیلئے کروڑوں روپے لائے جو دو سال تک پڑے تھے لیکن افسوس کہ زمین نہ ملنے کے باعث واپس گئے

انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج فار بوائز میں سٹاف کی جو کمی تھی اس پر کافی حد تک قابو پا یا گیا اور بی ایس کلاسز کا اجراء کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جس میں مریضوں کو سہولیات میسر نہیں تھی میں نے چودہ کروڑ روپے ہسپتال کیلئے لائے جس میں اب کافی بہتری آئی ہے

طورخم میں بی ایچ یو بھی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ یہاں پر بعض لوگ پانی دو ووٹ لو کے نعرے لگا رہے ہیں حالانکہ ہم نے علاقے میں پانی کے بڑے بڑے منصوبے جس میں چودہ ٹیوب ویلز ہیں بنائے ہیں اور علی مسجد پانی سروے کیلئے کافی حد تک کام کیا اور اس حوالے سے ایف سی حکام اور الیون کور کے ساتھ کامیاب میٹنگ کی جس کے نتیجے میں انجینیرز نے مشورہ دیا کہ یہاں پر الحمدللہ پانی ذخائر زیادہ ہے اور اس سے یہ منصوبہ آسانی کے ساتھ مکمل کر سکتے ہیں

ہم علی مسجد کے عوام کو اس منصوبے پر مطمئن کرینگے جس سے لنڈی کوتل عوام کے پانی مسئلہ پر قابو پائیں گے اس کے علاوہ شینواری، ذخہ خیل ،ملاگوری اور شلمان میں سولر سسٹم لگائے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ میں مختلف لنک روڈ بنائے ہیں اور ستائیس کروڑ روپے لوکل گورنمنٹ سے لیکر خرچ کی ہیں اور ہر کوئی اس کو جاکے گراونڈ پر دیکھ سکتے ہیں اور ملاگوری میں لوگوں کو نادرہ کے حوالے سے کافی مشکلات تھی اب وہاں پر نادرا سنٹر بنایا ہے اور جمرود میں پاسپورٹ آفس بنایا ہے

انہوں نے کہا کہ بجلی کے حوالے سے چودہ کروڑ روپے سے گریڈ اسٹیشن میں دوسرا ٹرانسفر مر لگایا اور جلد سدوخیل کیلئے نیا فیڈر لگائیں گے اور لنڈی کوتل بازار میں دوکانداران کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے کمرشل فیڈر لگایا جس سے پورےلنڈی کوتل بازار کے دوکاندار مستفید ہو رہے ہیں

اگر عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو لنڈی کوتل پریس کلب بلڈنگ کا مسئلہ جس کیلئے کافی تگ ودو کی ہے اس کو بنا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت باہمی مشاورت سے ہوئی ہم نے کافی سوچ و بیچار کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ضلع خیبر کے عوام مسائل حل کرینگے اور وہ یہ کہ کروڑوں روپے کے فنڈز ہمیں مل گئے اور عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی مرکز اور صوبہ میں حکومت ملے گی مرکزی حکومت ملتے ہی ضلع خیبر کیلئے گیس لائیں گے.

Comments are closed.