لاہور: اداکار شفقت چیمہ کے بیٹے نے والد کے کوما میں جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے-
باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ 62 سالہ اداکار شفقت چیمہ شدید علیل ہیں، انہیں فالج کا دورہ پڑا ہے اور وہ دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔
تاہم اب ان خبروں پر شفقت چیمہ کے بیٹے کے بیٹے نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کے کومہ میں جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے، ویڈیو پیغام میں شفقت چیمہ کے بیٹے نے بتایا کہ والد کے فالج کے دورے اور کومہ میں جانے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں، براہِ کرم ایسی افواہیں پھیلانے سے قبل تصدیق کر لیں، جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، حال ہی میں والد نمونیا کی شکایت پر گھر کے قریبی اسپتال میں زیرِ علاج رہے ہیں تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یابی ہو رہے ہیں-
سندھ اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور
خیال رہے کہ شفقت چیمہ پاکستانی فلموں کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے لالی ووڈ کی 952 فلموں میں کام کیا ہےانہوں نے لالی ووڈ کی بے شمار فلموں میں وِلن کا کردار ادا کیا ہے –