پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نیل پینٹ لگا کر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

باغی ٹی وی : اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے ناخنوں پر نیل پینٹ سے فلسطین کا پرچم بنایا ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شگفتہ اعجاز کے ہاتھ میں ناصرف نیل پینٹ لگا ہوا ہے بلکہ مہندی بھی لگی ہوئی ہے جو شاید اُنہوں نے عیدالفطر پر لگائی تھی۔

شگفتہ اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں صرف ’فلسطین کے پرچم‘ والے ایموجی کا استعمال کیا۔

دوسری جانب شگفتہ اعجاز کے اس منفرد انداز کو جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تو وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ پر خوب تنقید بھی کی۔

واضح ہے کہ 11 دن حملے اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوگئی، اسرائیلی حملوں میں 232 فلسطینی شہید، 1900سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے

Shares: