ٹبہ سلطان پور : ضلع کونسل وہاڑی سے سیل ہونے کے باوجود المدینہ ٹاؤن و شاہ بدر ولاز کا دفتر کھل گیا،لوٹ مار جاری

ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) غیر منظور شدہ المدینہ ٹاؤن و شاہ بدر ولاز کے مالکان نے ضلع کونسل وہاڑی سے سیل ہونے باوجود دفتر کھول کر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
تفصیل کے مطابق چک نمبر158 چوک میتلا کے قریب 2014ءمیں المدینہ ٹاؤن بنایا گیا ٹاؤن مالک منظور احمد شاہ کا انتقال ہوگیا اس کے بعد اس کے بیٹوں نے تمام تر سہولیات کے سہانے خواب دکھا کر کروڑوں روپے لوٹے ٹاؤن مالکان مبشر شاہ علی رضا شاہ محمود شاہ منصورشاہ نے لوگوں کو تمام تر سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا اور مالکان نے کچھ عرصہ قبل ایک نئی پارٹی کو ٹاؤن میں بیٹھا دیا اس پارٹی نے المدینہ ٹاؤن کا نام شاہ بدر ولاز تبدیل کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جس میں چوہدری الیاس ڈھلوں اور افتخار ڈھلوں جو کہ شاہ برادران کے قبضہ مافیا کے فرنٹ مین ہیں جو علی رضا شاہ اور مبشر شاہ کے کہنے پر لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ عرصہ نو سال گزرنے کے باوجود نہ تو لوگوں کو انتقالات دیئے گئے اور نہ ہی کوئی سہولیات فراہم کی گئی ہے بنیادی ضرورت بجلی تک کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا متاثرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے زیور مال مویشی اور دیگر اشیاء بیچ کر ان کے ٹاؤن میں پلاٹ بک کرائے لیکن ٹاؤن مالکان نہ تو کسی سے ملتے ہیں لوگوں کی اقساط بھی پوری ہو چکی ہیں اور بعض لوگوں کے تو انتقالات کی فیسوں تک وصول کر چکے ہیں اب نہ انتقالات دیتے ہیں اور نہ ہی قبضہ دیتے ہیں متاثرین کے ساتھ ظلم کی انتہا اب نئ پارٹی بھی لوٹ مار کر رہی ہے متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی اور اے سی میلسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب متاثرین کی داد رسی کی جائے متاثرین کے انتقالات دلوائے جائیں

Leave a reply