مزید دیکھیں

مقبول

ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر

کیف: یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ہم...

صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا. وزیراعظم

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسدادِ...

جماعت اسلامی، کرپشن سے پاک قیادت اور عوامی مسائل کا واحد حل ہے.شاہ فیصل آفریدی

لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) تحریک حقوق قبائل کے چیئرمین اور جماعت اسلامی کے رہنما شاہ فیصل آفریدی نے اپنے ساتھیوں مراد حسین آفریدی، زرغون شاہ، اور عرفان آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 25 ستمبر بروز بدھ کو پشاور کے رینگ روڈ کبوتر چوک میں گرینڈ قبائلی امن جرگہ کا انعقاد ہوگا، جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ جرگے کا مقصد قبائلی عوام کے حقوق کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ قبائلی علاقے معدنی وسائل سے بھرپور ہیں، اور یہاں کے عوام بارڈر پر تجارت اور اسلامی برادر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بارڈر کا تحفظ قبائلی عوام نے کیا ہے اور اس حوالے سے تمام صحافیوں اور عوام الناس کو گرینڈ قبائلی جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔

شاہ فیصل آفریدی نے زور دیا کہ ملک کے موجودہ مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی کے پاس ہے کیونکہ جماعت اسلامی کی قیادت مخلص، دیانتدار اور کرپشن سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تجربہ کار ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور معیشت کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کو کرپشن نے کھوکھلا کر دیا ہے، اور صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں