شاہ محمود قریشی کی ہمیشرہ کی وفات، وزیراعظم، صدر کا تعزیت کا اظہار
اسلام آباد ۔ 25اکتوبر (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ،ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ اور ایم این اے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی پھوپھی انتقال کر گئیں۔ان کی نماز جنازہ آج (جمعہ کو ) بعد نماز عصر شام ساڑھے چار بجے ان کے آبائی گاؤں چک۔4 میاں چنوں ضلع خانیوال میں ادا کی جائے گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا
وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعہ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.