جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سماعت کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا ہے۔سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی کو پیش کیا جائے گا۔سماعت میں آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج ہونے والی سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام 125 ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ عدالتی حکم پر تفتیشی ٹیم آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سازش مجرمانہ کا انسپکشن نوٹ عدالت میں پیش کرے گی۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے جائے وقوع کے پیش نقشے میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی، نقشے میں بتایا گیا راجہ بشارت اور خالد جدون نے مقام نمبر 4 پر لوگوں کو اشتعال دلایا، جس کے بعد ملزمان نے مقام نمبر7 پر اہم تنصیبات کو نقصان ،13 نمبر مقام پر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا۔نقشے کے مطابق کارکنان نے مقام نمبر 25 پر پیٹرول بم اور 34نمبر مقام پر گاڑیوں کونقصان پہنچایا، مقام نمبر42 پر فوجی مجسموں کو توڑا گیا اورمقام نمبر 54 پر ایم ایچ پول کونقصان پہنچایا گیا۔ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے ، ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ ، ہنگامہ آرائی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری
برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ