ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے پنجاب پولیس کی وردی کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال افسوسناک ہے-
باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ہزاروں شہدا پولیس کی وردی کو گالی دینا شدید افسوس ناک ہے وزیر آباد کا واقعہ افسوسناک ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے-
کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اِس سانحے پر سیاسی جماعت کی طرف سے الزامات کی نوعیت اور اُن کی حساسیت کے پیشِ نظر مقامی پولیس کی طرف سے انتہائی احتیاط ناقابلِ فہم نہیں حساس قومی اور سیاسی تنازعات سے جڑے مقدمات میں احتیاط کوئی نئی بات نہیں-
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ماضی قریب میں مختلف سیاسی اور قومی رہنماؤں کے خلاف قومی اداروں اور مذہبی جذبات کی توہین جیسے الزامات کی درخواستوں پر بھی ایسی ہی احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا،اِن سیاسی رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں –
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا-
گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس…
واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے حوالے کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے لگتا ہے پولیس دباؤ کا شکار ہے، ملزم کا اقبالی بیان منٹوں میں وائرل کر دیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
اسد عمر نے بھی پنجاب پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پر ایک سے زیادہ مقامات سے فائرنگ کی گئی اور پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
دوسری جانب پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے اپنی ہی پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے شوکت خانم اسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزم کی جان کو خطرہ ہے اصل معاملے سے رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔








