شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے رابطہ،خطے کوجنگ سے بچانے کے لیے کوششیں

0
38

اسلام آباد:مشرق وسطیٰ میں ممکنہ ہونے والی جنگ سے ملکوں کوبچانےاورجنگ کوروکنےکے لیے پاکستان نے اپنی کوششیں تیز کردیں ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خطے میں قیام امن کے لیے وزرائے خارجہ نے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ہونے والے رابطے میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور خطے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرے بن سکتا ہے، وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا، پاکستان کی سرزمین کسی علاقائی وہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

نشے میں دھت سابق بھارتی آرمی چیف نئےعہدے کی خوشی میں پی کرڈانس کرتے ہوئے

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احسان اللہ ٹوانہ کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ وزیرخارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔وزیرخارجہ نے قائمہ کمیٹی کوبتایا کہ پاکستان کی حالات پرگہری نظر ہے

سب سے پہلےدینی مدارس میں اعلیٰ معیارکے70 ٹیکنیکل سینٹرزقائم کیئےجائیں، وزیراعظم…

Leave a reply