وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین ہایمز اور مالو نے ملاقات ہوئی ہے اور اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات نے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، امریکہ کو طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات بحال کرنے چاہئیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک نےدہشتگردی سمیت خطےکودرپیش چیلنجزکامل کرمقابلہ کیا، وزیراعظم عمران خان اورصدرٹرمپ کےدرمیان ملاقات فائدہ مندرہی،
افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک نے دہشتگردی سمیت خطے کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا ہے، پاکستان افغان امن عمل میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے سیاحوں اور کاروباری افراد کیلئے نئی ویزا پالیسی جاری کی ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کیلئے بہترین مواقع ہیں، انہوں نے طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں، انہوں نے کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ وادی میں بھارت نے 58 روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، بھارت کے غیر قانونی اقدامات نے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے،
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 58 روز سے کرفیو نافذ ہے، نئے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کیلیے بہترین مواقع ہیں،