مزید دیکھیں

مقبول

ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےبلوچستان میں...

کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر...

گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا...

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کس خواہش کا اظہار کردیا؟

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیوں کے درمیان کرکٹ کی سیریز دیکھنا چاہتا ہوں،افغانستا ن کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھنک ٹینک آر پی آئی کے زیراہتمام پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مستقبل میں آگے بڑھنا ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہے۔ ہم نے آج اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کیسا مستقبل چاہتے ہیں۔ جب افغانستان میں جنگ ہوئی تو پاکستان نے کھلے ہاتھوں سے افغان بھائیوں کو اپنایا۔ پھر وقت بدلا اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوا۔ کونسا افغان لیڈر ہے جس نے پاکستان میں اپنا گزر بسر نہ کیا ہو وقت آ گیا ہے کہ ہم سب ساتھ بیٹھیں۔ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیوں کے درمیان کرکٹ کی سیریز بھی دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں شمال سے جنوب تک توانائی کے وسائل دیکھنا چاہتا ہوں جس سے پاکستان اور افغانستان دونوں فائدہ اٹھا سکیں۔ علاقائی کونیکٹیویٹی دیکھنا چاہتا ہوں، ہمیں اکٹھے تجارت کرنی ہے،اکٹھے پل اور سڑکیں بنانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بدعنوانی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کر نی ہے، میں چین کے دورے سے واپس آیا ہوں۔ میں چاہتا ہوں اگلے بی آر ایف میں میرے افغان ہم منصب ساتھ بیٹھے ہوں اور اس خواب اور روشن مستقبل کا حصہ بنیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan