بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خودتنہاہوچکاہے۔ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کل بھارتی سفارتکارکلبھوشن کی کوئی بات سنےبغیرچلےگئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار بات کرنے سےکتراتےرہے۔ کلبھوشن پکارتارہا،بھارتی سفارت کار دم دباکربھاگ گئے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی کھل گئی،یہ رسائی نہیں چاہتےتھے۔ انہیں شیشے پراعتراض تھا،وہ بھی ہٹادیا۔ ہم نےیہ بھی کہا کہ ایک کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار بھی ہٹادیتےہیں تاہم سیکورٹی کے پیش نظر بالکل تنہانہیں چھوڑسکتےتھے،پتہ نہیں کیاکر لیتے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک میں ایران کےشامل ہونے اورافغانستان میں قیام امن کافائدہ سب کو ہوگا۔ یہ بھارت کیلئےایک جھٹکاہے، بھارتی حکومت پران کی اپنی اپوزیشن تنقیدکررہی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اوربھارت میں کلیش سےکئی بھارتی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ بھارت کے بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ تعلقات میں بھی پہلےجیسی گرمجوشی نہیں ہے۔ بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خود تنہاہوچکاہے۔