گوجرانوالا:وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ میں سرپر پل کا پلر لگنے سے شاہ محمود قریشی معمولی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق انھیں موقع پر طبی امداد دے دی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے کنٹینر پر سوار تھے کہ اُن کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔

سینیٹراعظم سواتی پرتشدد کیوں؟ سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، کنیٹنر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔ سر پر معمولی چوٹ آئی ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف نے آج پانچویں روز کا لانگ مارچ گوجرانوالہ شہر کے گوندلانوالہ چوک میں ختم کر دیا ہے۔

لانگ مارچ کل چھٹے روز عزیز کراس فلائی اوور پنڈی بائی پاس سے شروع ہوگا اور راہوالی کینٹ اور گکھڑ کے علاقوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔

میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں:عمران خان لانگ مارچ سے…

یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور میں مارچ کے آغاز پر کارکن ٹرک سے گرا تاہم پارٹی رہنما کارکن حسن بلوچ کو شدید زخمی حالت میں سڑک پر چھوڑ کرچلتے بنے۔

حسن بلوچ جمعہ کو لبرٹی مارکیٹ روڈ پر مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے ٹرک سے گرا اور ہفتے کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حسن بلوچ کو گزشتہ روز باغبانپورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Shares: