جانی لیور کا شمار ہندوستان کے بہترین کامیڈینز میں ہوتا ہے انہوں نے آج سے پینتیس برس قبل اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی۔شروع میں ممکری کیا کرتے تھے ،انہوں نے بڑی فلمیں حاصل کیں جن میںاداکاری کے جوہر دکھا کر لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔جانی لیور نے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلمو ں میں کام کیا ان دونوں نے آخری بار ایک ساتھ کام 2015 میں دل والے میں کیا ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں جانی لیور نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی کی ہوئی فلم بادشاہ کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح سے شاہ رخ خان نے ان کے مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی اسی دوران میرے والد کی حالت بہت سیریس تھی وہ ہسپتال میں تھے اور میں شوٹنگ کررہا تھا جس روز ان کا آپریشن تھا اس

روز مجھے ایک کامیڈی سین کرنا تھا میں اس سین کے لئے تیار ہو رہا تھا تو دیکھا شاہ رخ خان میرے پاس آئے اور بولے آپ کے والد کی طبیعت کیسی ہے میں حیران رہ گیا کہ میں نے تویہاں کسی کو نہیں بتایا یہاں تک کہ ٹیم کے کسی ممبر کو بھی بھنک نہیں ہے کہ میںکسی ذاتی مسئلے میں پھنسا ہوا ہوں یا میرا دل پریشان ہے ۔شاہ رخ خان نے مجھے کہا کہ اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو مجھے بتائیے میں ہر وقت آپ کی کسی قسم کی مدد کے لئے تیا ر ہوں۔جانی لیور کہتے ہیں کہ میں شاہ رخ خان کے اس عاجزانہ رویے کی وجہ سے بہت متاثر ہوا۔

Shares: