بالِی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کی حالت سنجیدہ ہے اور ان کا علاج بہتر سہولیات کے لیے امریکہ منتقل کیا جائے گا۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم اور قریبی افراد نے شاہ رخ خان کی صحت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم ان کے مداح اور بالی وڈ کی دنیا تشویش میں مبتلا ہے۔
ادھر، بالی وڈ کے دیگر اداکاروں اور فینز نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ شاہ رخ خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔