شاہصدر دین پولیس کی کاروائی صدیقی مارکیٹ کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، ڈکیتی کی گئی رقم برآمد، مزید تفتیش شروع

باغی ٹی وی ،شاہ صدردین (شاہدعمران گاڈی ،نامہ نگار) تھانہ شاہصدر دین پولیس کی کاروائی صدیقی مارکیٹ کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، ڈکیتی کی گئی رقم برآمد، مزید تفتیش شروع۔
تفصیلات کے مطابق صدیقی مارکیٹ میں ہونے والی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، اور ملزم سے ڈکیتی کئے گئے لاکھوں روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کی بہترین سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین محمد انظر معہ ٹیم نے کچھ عرصہ قبل صدیقی مارکیٹ میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزم کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ڈکیتی کی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے اس موقع پر ایس ایچ او نے بتایا کہ صدیقی مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے رقم ڈکیتی کی جس پر مدعی مقدمہ کی درخواست پر تھانہ شاہصدر میں میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 185/22 درج کر کے نامعلوم ڈکیتوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئ ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کی بہترین سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ شاہصدردین معہ ٹیم نے دن رات محنت کر کے ایک ملزم موسی سندیلہ کو گرفتار کر لیا اور ملزم سے ڈکیتی کی گئی رقم 5 لاکھ روپے بھی ریکور کر لئے ہیں۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ریڈ کر رہی ہے ڈکیتی میں ملوث تمام ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔۔

Leave a reply