سعودی فرمانروا کی طبعیت خراب،ولی عہد کا دورہ جاپان ملتوی
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ جاپان ملتوی کر دیا ہے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جاپان کا تین روزہ دورہ کرنا تھا، بیس سے 23 مئی تک سعودی ولی عہد کا دورہ جاپان شیڈول تھا مگر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ولی عہد جاپان نہ جا سکے . سعودی ولی عہد کا دورہ جاپان دوسری بار منسوخ ہوا ہے.
واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے ہیں، انکا جدہ میں علاج معالجہ ہوا ،وہ السلام پیلس میں زیر علاج ہیں .”انتہائی قابل ڈاکٹر سعودی فرمانروا کا علاج کر رہے ہیں”، ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے طبی ٹیم نے اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر