جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے الیکشن میں کامیابی کا نوٹفکیشن معطل ہونے اور 29 پولینگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا، عدالت نے پولنگ روکنے کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ زین بگٹی کی درخواست پرکیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا یہ کیس دو رکنی بینچ سن سکتا ہے؟سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن معاملات 3رکنی بینچ ہی سن سکتا ہے،

شاہ زین بگٹی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ عدالت شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کرے،بحالی نہ ہوئی تو حلقہ نمایندگی کے بغیر رہ جائے گا ،شاہ زین بگٹی کی 1221 ووٹوں کی لیڈ ہے،مخالف کی بات مان بھی لی جائے توبھی 100ووٹوں کی لیڈ رہ جاتی ہے،

عدالت نے ریمارکیس دئیے کہ درخواست گزار نے انتخابات پر بہت الزامات لگائے ہیں ،کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ری پولنگ ہو سکتی ہے؟ شاہ زین بگٹی کو بحال کیا تو پھر یہ کیس چل نہیں پائے گا،

وکیل عامر رانا نے عدالت کو بتایا کہ 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کیلیےشیڈول جاری ہوچکا ہے، جس پر عدالت نے نے این اے259 ڈیرہ بگٹی میں 29 پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ روک دی ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ شاہ زین بگٹی کو بحال کیا تو پھر یہ کیس چل نہیں پائے گا، گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد کیس کی سماعت کر کے فیصلہ کردیں گے.

واضح رہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا. شاہ زین بگٹی کے خلاف آزاد امیدوار طارق محمود نے درخواست دی تھی، الیکشن ٹربیونل نے طارق محمود کے حق میں فیصلہ دے دیا اور شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا.

Shares: