شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

نیب ایکگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کرپشن کیسز میں 7 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں شہباز شریف کے خلاف کرپشن کیس میں انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی گئی، شہباز شریف پر اوقاف اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے،ایڈن ہاؤسنگ سیکنڈل میں ڈاکٹر امجد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب شیر علی گورچانی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

نیب کے مطابق ڈاکٹر امجد نےہاوَسنگ سوسائٹی کے نام پر 25 ارب روپے کا فراڈ کیا، سابق ایم پی اے سمیع الحسن گیلانی کے خلاف ٹیکس چوری کا کیس ایف بی آر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے ،22ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب روپےکی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی،

Comments are closed.