چودھری پرویزالہیٰ نے شہباز گِل کے بیان کی شدید مذمت کی ہے-

باغی ٹی وی: چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں شہباز گل کے اس بیان کے خلاف ہو ں تحریک انصاف کے رہنماؤں کواس بیان سے فاصلہ اختیر کرنا چاہیئے میں نے اس کے خلاف بیان دیا ہے میں نے کہا کہ شہباز گِل میں کوئی عقل نہیں افواجِ پاکستان ہماری سرحدوں کی نگہبان ہے شہباز گِل کون ہوتے ہیں پالیسی پہ بات کرنے والے؟-

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس کا نقصان ہوا اس کا فائدہ نہیں یہ ہمارے قابل احترام ادارے ہیں اداروں کا احترام ہر فرد پر لازم و ملزوم ہے شہباز گِل کاافواجِ پاکستان کے خلاف بیان قابلِ افسوس ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ن لیگ کو تکلیف ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جانا شروع ہوگئے ہیں افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہیں فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے۔ کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔

جہانگیر خان ترین نے اپنی سیاسی جماعت عوامی تحریک انصاف بنانے کا عندیہ دے دیا

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں کسی کو بھی فوج بدنام کرکےسیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

چودھری پرویز الہیٰ کاکہنا ہےکہ آصف زرداری کی وجہ سےبہت نقصان ہوا آصف زرداری اورشہبازشریف سےاب کبھی بات نہیں ہوسکتی ن لیگ کے ساتھ ہوتے تو وہ کام نہیں کرنے دیتےعمران خان کے ساتھ جانے کا فیصلہ میرا اور مونس کا تھا کوئی فون نہیں آیا عمران خان کے ساتھ اتحاد کرکے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ناممکن ہےعمران خان جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے فارن فنڈنگ کیس کی کوئی اہمیت نہیں۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے پرویز الہیٰ کے بیان پر رد عمل میں کہا گیا ہے کہ حیرت ہے پرویزالٰہی کو باعزت وزارت اعلیٰ منظور نہیں ہوئی آصف زرداری پر تنقید کرنا پرویز الٰہی کی نوکری کا تقاضا ہے پرویزالٰہی نے ڈوبتی کشتی میں سوار ہو کر اپنا مستقبل غرق کردیا۔ پرویز الٰہی تو چودھری شجاعت کے وفادار نہیں رہے۔ عمران خان سے وفاداری کیسے کریں گے؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا عمران خان کا بیان پرویزالٰہی کا پیچھا کرتا رہے گا۔

سندھ،پنجاب ، خیبرپختونخوا ،جنو بی بلو چستان میں بارش کا امکان

Shares: