وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز گل کو وفاق میں اہم عہدہ دیا جا رہا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نعیم الحق نے امریکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو وفاق میں اہم عہدہ دیا جا رہا ہے، شہبازگل سے وزیراعلیٰ پنجاب کوتحفظات تھےاس لیے ہٹایاگیا، اب انہیں وفاق میں ایدجسٹ کیا جائے گا

نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں گے، اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ دار عالمی دنیا ہو گی، کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں‌پر ظلم و ستم جاری ہے، عالمی دنیا کو آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئے.

 

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے چند روز قبل استعفیٰ دے دیا تھا، اب وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان خاتون کو بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں پنجاب سے عائشہ چودھری اور عائشہ نذیر جٹ کے ناموں پر غورکیا جا رہا ہے، دونوں‌ نام وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دیئے گئے ہیں تا ہم ایم پی اے عائشہ نذیر جٹ کا نام فائنل کیے جانے کا امکان ہے

نیا ترجمان کون ہو گا ؟حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمرہ سے واپسی پر کیا جائے گا.

 

پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی ایک بھی میٹنگ نہ ہوسکی۔ ترجمان پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر کوئی بھی رپورٹ عوام کے سامنے مناسب انداز میں نہ لاسکے، طے شدہ امور کے تحت ترجمانوں کی میٹنگ ہر ایک ماہ بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلائی جانی تھی، میٹنگ میں حکومت کے اہداف کو عوام کے سامنے لانا طے کرنا تھا۔

دوسری طرف پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ سیل کی جانب سے ہی جاری کی جارہی ہیں۔ میڈیا پر 4 سے 6 ترجمان حکومت کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ترجمانوں کی کوئی میٹنگ بھی کال نہیں کی گئی۔ پنجاب کے 40 ترجمان تھے، شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد اب ترجمانوں کی تعداد 39 رہ گئی ہے.

Shares: