شہباز شریف کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کس کو مل گئی؟

0
28
parliment

شہباز شریف کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کس کو مل گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما،سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین متفقہ طور پر پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب سیکرٹری قومی اسمبلی سہیل لودھی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ہوا۔سردار نصراللہ دریشک نے رانا تنویر کا نام تجویز کیا جس کی سینیٹر مشاہد حسین سید اور راجہ پرویز اشرف نے تائید کی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی اے سی میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا کمیٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔پی اے سی کی ذیلی کمیٹیوں نے توقعات کے مطابق کام نہیں کیا، اس کی کارکردگی میں بہتری کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی،

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کا بطور چئیرمین پبلک اکاؤٹس کمیٹی (پی اے سی) استعفیٰ منظور کیا گیا تھا،گزشتہ 6 ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوا ۔ شہباز شریف نے اپنا استعفی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے میری جگہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین لگایا جائے۔

 شہباز شریف نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا تو حکومت نے اس فیصلے پر سخت تنقید کی تھی کہ پہلے منتیں کر کے چیئرمین شپ مانگتے رہے اب استعفیٰ دے رہے ہیں، فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پی اے سی کا چیرمین اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے اگر شہباز شریف استعفیٰ دیں گے تو پھر نئے چیئرمین کی تقرری کا اختیار مسلم لیگ ن کے پاس نہیں ہو گا. پیپلز پارٹی نے بھی رانا تنویر کی نامزدگی پر اعتراض کیا تھا,سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ رانا تنویر بندہ اچھا ہے لیکن پی اے سی کی چیئرمین شپ پر مشاورت کریں گے

Leave a reply