شہبازشریف کے داماد عمران علی کی پراپرٹی سیل نہ کی جائے، تاجر عدالت پہنچ گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کی پراپرٹی سیل کرنے کے خلاف کاروباری افراد نے عدالت سے رجوع کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی بینکوں اور کاروباری افرادنے عدالت میں پراپرٹی سیل نہ کرنے کی درخواست دائر کردی ،احتساب عدالت لاہورنے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وکلا کو طلب کرلیا .

درخواست میں کہا گیا کہ نیب حکام گلبرگ لاہورمیں عمران علی کی دکانوں کو سیل نہ کریں،عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہمارا دکانوں سے روزگار منسلک ہے عدالت کوئی اور حکم جاری کرے،

نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائداد ضبط کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عمران علی کی جائداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

نواز شریف اور آصف زرداری سے ڈیل، وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کی پراپرٹی علی سینٹر، علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارٹمنٹ ہیں، جبکہ علی اینڈ فاطمہ ڈیولپرز کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے ۔ گلبرگ 3میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ، غوث الاعظم ڈیولپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائداد، مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیسڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی عمران علی کی ملکیت ہیں۔

ممکنہ ڈیل….نواز شریف نے شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کیا کہا؟

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد ضبط کرنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا

تحریری حکم کے مطابق مجرم عمران علی کو 8 ستمبر 2018 کو اشتہاری قرار دیا گیا، اسے 1 ماہ دیا گیا کہ وہ اپنا اعتراض عدالت میں جمع کروا سکے لیکن مجرم کی جانب سے کوئی بھی جواب جمع نہیں کروایا گیا۔

 

شہبازشریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں صرف شکایت کی ہے، شہزاد اکبر

Comments are closed.