شہباز شریف کا بلاول، مولانا فضل الرحمان سے اچانک رابطہ، کیا ہوئی بات؟
شہباز شریف کا بلاول، مولانا فضل الرحمان سے اچانک رابطہ، کیا ہوئی بات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارلیمنٹری ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے
شہبازشریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پارلیمنٹری ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بھی رابطہ کیا ہے، دونوں راہنماؤں کے درمیان کرونا وائرس کے بعد ملکی صورت حال کے معاملے پر گفتگو ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ کرونا وائرس عالمی وبا ہے جسے مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے
شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے بھی رابطہ کیا۔ اپوزیشن رہنماوں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی
اپوزیشن لیڈر لیڈرشہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا,شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے لاک ڈاوَن ہوگا یانہیں؟ وزیراعظم کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیا ہے ،قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں قوم کو شک میں ڈالنا ، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے کورونا پر پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس بلایا جائے،
واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے