شہباز شریف کی ڈاکٹر پر تشدد کی مذمت،کہا ہتھیار نہیں دینگے تو جنگ کیسے جیتیں گے؟

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں ،حکومت کورونا کے خلاف جنگ کیسے جیتے گی اگر اپنی فوج کو ہتھیار نہیں دے گی؟ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ڈالنے والوں پر تشدد کی منطق سمجھ سے باہر ہے

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تشدد، ڈنڈے، گالی اور تقریروں سے کورونا کا مقابلہ نہیں ہوسکتا ،کب سے توجہ دلارہا ہوں کہ خدارا ڈاکٹرز ، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچائیں ،قوم پر رحم کریں، سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے، حالات کی سنگینی کا ادارک کیاجائے ، متاثرہ ڈاکٹرز سے دلی ہمدردی ک اظہارکرتا ہوں، دلی دکھ ہے کہ ان کے ساتھ یہ ہوا،ہم ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی قربانی، دن رات محنت اور قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے طبی عملے پر پولیس نے تشدد کیا جس کے بعد ڈاکٹر ز نے کام کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

‏کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر پولیس نے تشدد کیا اور گرفتاریاں بھی کین اس موقع پر دونوں جانب سے تشدد دیکھنے میں آیا ۔

ینگ ڈاکٹرز اور طبی عملہ جب کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی سامان کی عدم فراہمی پر احتجاج کر رہے تھے ،ینگ ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی جانب مارچ شروع کیاتو پولیس نے ینگ ڈاکٹر ز پر لاٹھی چارج شروع کردیاجس پر متعدد ڈاکٹرز زخمی ہو گئے،پولیس نے 50 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو گرفتار کرلیا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہم کرونا کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں حکومت نے حفاظتی کٹا فراہم نہیں کی۔ حکومت کی جانب سے وعدے کیے جا رہے ہیں لیکن تعاون نہیں کیا جا رہا ۔کئی ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہو چکے ہیں حکومت ہماری زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلے۔

پولیس تشدد کے بعد ڈاکٹرز نے او پی ڈی کئ بائیکاٹ کا اعلان کر دیا او ر کہا کہ اگر یہی ہماری سروسز کاصلہ ہے تو آج سے تمام سروسز کا بائیکاٹ کرتے ہیں،ان حالات میں سروسز دینا ہمارے لئے مشکل ہو گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہم اب سروسز نہیں دیں گے ۔تمام سروسز کا بائیکاٹ کریں گے

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ مریضوں میں 6 ڈاکٹرز اور 7 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں، کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اور سیکورٹی اہلکاروں کی سفری تاریخ نہیں ہے، 100 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں، بلوچستان میں کورونا کے 17 افراد صحتیاب ہوئے ہیں

Leave a reply