شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور
نواز شریف کے بعد حمزہ شہباز کی گرفتاری ، مسلم لیگ ن میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگ گئیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں پریس کانفرنس کی لیکن شہباز شریف لاہور میں موجود ہونے کے باوجود پریس کانفرنس میں نہ آئے، سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ اب ن لیگی رہنماوں کے آپس میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، مفتاح اسماعیل، ملک احمد خان، رانا مشہود احمد، خواجہ عمران نذیر ،رانا ارشد سمیت دیگر موجود تھے لیکن مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف لاہور میں ہونے کے باوجود پریس کانفرنس میں نہ آئے اور شاہد خاقان عباسی کو پریس کانفرنس کرنا پڑی.
پریس کانفرنس میں شہباز شریف کی عدم موجود گی پر سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے آپس میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اسی وجہ سے شہباز شریف پریس کانفرنس میں نہیں آئے.
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان صاحب فائلیں منگوا کر دیکھ لیتے تو رات 12 بجے خطاب کرنے کی ضرورت نہ پڑتی ،مسلم لیگ ن کی حکومت میں ترقیاتی منصوبےسب کےسامنےہیں ،ملک میں ترقی کا جال بچھا،بجلی کے4کارخانے لگے ،حکومت جو پیسا لیتی ہے اس کا ریکارڈ ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کیا ریاست مدینہ کے حکمران تہمت لگاتے ہیں، وزیراعظم کی تقریردھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھی ،کمیشن کے سامنے پیش ہونے کےلیے تیارہوں،حقائق سامنے لاوَں گا .