شہبازشریف کی امریکی و برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں، رانا ثناء اللہ نے کیا کہا؟

0
23
rana sana

شہبازشریف کی امریکی و برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں، رانا ثناء اللہ نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ملاقاتوں کی خبر پر تبصرے کی اجازت نہیں، شہباز شریف کی امریکی و برطانوی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملاقاتوں کی تردید نہیں کرتا ،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کا رواں ماہ وطن واپسی کا ارادہ ہے،مسلم لیگ ن نے کسی قومی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،مسلم لیگ ن قومی حکومت کی بجائے مڈ ٹرم انتخابات چاہتی ہے،مسلم لیگ ن احتجاج کے لیے ہر فورم کا انتخاب کرے گی، نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے

رانا ثناء للہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر حملہ نواز شریف کا علاج روکنے کی سازش ہے، برطانوی حکومت سے درخواست کی ہے کہ حملے میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے آپریشن کے بعد شہباز شریف واپس آئیں گے اس سے پہلے نہیں آ سکتے،حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنا پڑا تو بھی آئیں گے،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کردار کو نشانہ بنا کر سب معاملات کئے جا رہے ہیں، چھ ماہ جیل میں رہا، ڈیڑھ سال بطور ایم این اے سروس دی، 24 دسمبر کو ضمانت اور 26 دسمبر کو رہائی ہوئی اگلے دن نیب کا نوٹس آ گیا، والد کی تیمار داری مریم نواز کا بنیادی حق ہے، باہر جانے پر پابندی کیوں لگائی گئی اس بات کی سمجھ نہیں آتی، اس حکومت سے سب تنگ ہیں

شہبازشریف کب واپس آئیں گے؟ چوھدری نثار کی نواز شریف سے ملاقات بارے رانا ٍثناء اللہ نے کیا بڑا دعویٰ

Leave a reply