شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
وزیراعلٰیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف عید لندن میں گزار کر واپس آئے، اچھا ہوتا مفرور داماد، بیٹے اور اسحاق ڈار کو بھی واپس لے آتے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف نے علاج کے نام پر لندن میں عید گزاری ایسے لگتا ہے جیسے وہن ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں. شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ مارا.کرپشن اور معیشت کو تباہ کرنے کی وجہ سے شہباز شریف کو لائف ٹائم کرپسن ایوارڈ دیا جانا چاہئے.شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنائی گئیں اور جب پکڑے گئے تو احتجاج کرنے لگ جاتے ہیں، اب احتساب احتجاج سے نہیں رکے گا.
واضح رہے کہ شہباز شریف آج اتوار کی صبح لندن سے لاہور پہنچے ہیں جہاں پارٹی قائدین و کارکنان نے شہباز شریف کا استقبال کیا.