وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگ اپوزیشن نے شور مچایااوربجٹ میں رکاوٹ بنی تواپوزیشن لیڈرکوتقریرنہیں کرنےدینگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی شرکت کی. اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک، شیریں مزاری، شفقت محمود، عمر ایوب، شبلی فراز، عامر ڈوگر، مراد سعید،علی محمد خان، قاسم سوری، غلام سرور خان، فیصل واوڈا اور علی زیدی شریک تھے، تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کے علاوہ اتحادی جماعتوں کی بھی نمائندگی بھی اجلاس میں شامل تھی،شیخ رشید احمد اور متحدہ پاکستان کے اقبال محمد علی اجلاس بھی اجلاس میں شریک تھے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر اپوزیشن اسمبلی میں شور مچائے گی اور بجٹ مٰیں رکاوٹ بنے گی تو اپوزیشن لیڈر کو تقریر نہیں کرنے دیں گے. اپوزیشن نےوزیراعظم کوتقریرکرنےدی نہ وزیرریونیو کو بجٹ پیش کرنےدیا

Shares: