شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی بجائے کہاں پہنچ گئے؟

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے گرفتار شاہد خاقان عباسی کے اہلخانہ سے سے ملاقات کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت، کارکنان اور عوام شاہد خاقان عباسی کے جذبے اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، بہادری، سچائی، ایمانداری اور اہلیت کا دوسرا نام شاہد خاقان عباسی ہے ،شاہد خاقان عباسی نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے اور جھکنے کے بجائے ہمیشہ جیل جانے کو ترجیح دی ،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کی سیاسی تاریخ کے ان رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نظریئے، پارٹی وفاداری اور پرخلوص عوامی خدمت کی قابل فخر مثال قائم کی ،اللہ تعالیٰ نے انہیں جس قدر صلاحیت سے نواز رکھا ہے، وہ اسی قدر عاجزی اور انکساری کا پیکر ہیںانہوں نے بطور وزیراعظم ریکارڈ مدت میں ریکارڈ کا م کیا .

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ، شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں نیب نے لاہور سے اسوقت گرفتار کیا تھا جب وہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے آ رہے تھے، نیب نے لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد سابق وزیراعظم کو اسلام آباد منتقل کر دیا تھا، شاہد خاقان عباسی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، آج عدالت نے کہا ہے کہ آخری بار ریمانڈ دے رہے ہیں.

پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کے خط پر سپیکر ڈٹ گئے، جوابی خط میں کیا کہا؟

Comments are closed.