نواز شریف کے کمرے سے اے سی اتارا گیا تو…….شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی منت شروع کر دی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے اے سی اتارے جانے کی خبروں پرچیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

شہبازشریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے خبرکےمطابق پنجاب حکومت نےآئی جی جیل کوخط لکھ کر اے سی اتارنے کی ہدایت کی ہے،نوازشریف کی جیل سے اے سی اتارنےکا خط میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی خلاف ورزی ہے،آپ کی توجہ پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ کی سفارشات کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں،میڈیکل بورڈ کی سفارش ہے کہ نوازشریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں رکھا جائے، اگر اے سی اتارا گیا تو نواز شریف کے گردے فیل ہو سکتے ہیں. اس اقدام کے نواز شریف کی صحت پرانتہائی مضراثرات ہوں گے

جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایسا عمران خان کے حکم پر کیا گیا ہے،

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے.

Comments are closed.