ایوانِ صدر میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان اور سید نوید قمر بھی موجود ہیں، جب کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناءاللہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر تفصیلی مشاورت ہو رہی ہے۔

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آزاد کشمیر میں ممکنہ ان ہاؤس تبدیلی کے تناظر میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ایوانِ صدر میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یٰسین کو اپنا امیدوار نامزد کر رکھا ہے

ای چالان غیر منصفانہ،کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

Shares: