وزیراعظم شہباز شریف قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبد الرحمن بن حمد بن جاسم نے دوحہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔وزیراعظم نے دوحہ میں منعقدہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اجلاس قطر پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر غور کے لیے طلب کیا گیا تھا۔خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے لیے عرب اسلامک ٹاسک فورس بنانے کی تجویز بھی پیش کی تاکہ مشترکہ طور پر اسرائیلی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی ۔وزیراعظم نے فلسطین کے مسئلے پر شاہ عبداللہ دوم کی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
قطر پر اسرائیلی حملہ، مسلم دنیا متحد ، دوحہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سے 100 ارب نقصان کی رپورٹ غلط ہے،ایف بی آر
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے مہنگا
سندھ ،کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز