مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔
اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب
شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ ملکر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا۔ اب تمام اپوزیشن مل کر اس پر لائحہ عمل تیار کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 14سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینٹرز کا اجلاس پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اراکین سے اظہار تشویش کیا ہے۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات پر غورکیا جا رہا ہے۔

Shares: