بہت ہو گیا، شہباز شریف آئندہ ہفتے استعفیٰ دینے والے ہیں، بڑی خبر آ گئی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آئندہ ہفتے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف پی اے سی کمیٹی کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں گے ،مسلم لیگ ن نے رانا تنویر کو پی اے سی کا نیا چیئرمین نامزد کر رکھا ہے، شہباز شریف اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو دیں گے. شہباز شریف کے استعفیٰ کے بعد پی اے سی کے اجلاس میں نئے چیئرمین کا تقرر ہو گا
واضح رہے کہ شہباز شریف نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا تو حکومت نے اس فیصلے پر سخت تنقید کی تھی کہ پہلے منتیں کر کے چیئرمین شپ مانگتے رہے اب استعفیٰ دے رہے ہیں، فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پی اے سی کا چیرمین اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے اگر شہباز شریف استعفیٰ دیں گے تو پھر نئے چیئرمین کی تقرری کا اختیار مسلم لیگ ن کے پاس نہیں ہو گا. پیپلز پارٹی نے بھی رانا تنویر کی نامزدگی پر اعتراض کیا تھا