وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
باغی ٹہی وی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ادویات اور ضروری سامان سمیت41ضروری آئٹمز کی دوسری کھیپ پارا چنا روانہ کردی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید 5 ٹرک کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔حکام کے مطابق مزید ادویات پاراچنار بھجوائی جارہی ہیں، ضروری ادویات میں انسولین، کتے کے کاٹنے کی ویکسین، جان بچانے والی دیگر ادویات اور ضروری سامان سمیت24 آئٹمز شامل ہیں، اب تک ضروری ادویات کے 12 بڑے کاٹن پاراچنار پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید ادویات کی ترسیل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔وزیر اعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پرپاراچنار کی بزرگ مریضَہ کو فوری آپریشن کے لئے پنجاب ایئرایمبولینس سروس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا گیا، ضلع کرم سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ مریضَہ کے بیٹے ذیشان حید ر نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشر کا شکریہ ادا کیا اور ایئر ایمبولینس سروس کو سراہا۔