وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔
جاری کردہ بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں میں توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دے گی، جبکہ اسرائیلی کابینہ کا یہ فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔وزیراعظم نے ڈچ وزیرِ خارجہ کے اس بیان کی بھی توثیق کی جس میں نیتن یاہو حکومت کی غزہ میں کارروائیاں تیز کرنے کے منصوبے کو غلط اقدام قرار دیا گیا۔ ڈچ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر طویل اور غیر قانونی قبضہ ہی اس المیے کی اصل وجہ ہے، اور جب تک یہ قبضہ برقرار ہے، امن صرف ایک خواب ہی رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد فلسطینی ریاست اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بلا جواز جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔انہوں نے زور دیا کہ بے گناہ شہریوں کے تحفظ اور ان تک انسانی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
پاکستانی کرکٹر مبینہ زیادتی کا الزام، مانچسٹر پولیس کی تفتیش جاری