شہباز شریف کو ڈھونڈنے والے بتائیں بزدارکہاں ہے، ہمت ہے تو یہ کام کرو، عظمیٰ بخاری کا حکومت کو چیلنج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راجہ بشارت اور عثمان بزدار نے جھوٹ سے کام لیا ہے،حکومت کی کارکردگی صرف اپوزیشن پر بیان بازی کرنا ہے
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پولیس ریفارم کے وعدے کرنے ولوں نے بشرا بی بی کے پروٹوکول میں کمی پر افسران کو بدل دیا جاتا ہے،تین آئی جیز بدلے گے ہیں یہ پولیس ریفارم ہے ،سیف سٹی میں تصوریریں اتروانے کا شوق ہے لیک اسکے کیمروں کو ٹھیک نہیں کر سکتے ،جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کیا تھا حکومت نے سیکریٹیریٹ کا وعدہ نہیں تھا اب تو اپوزیشن نے بھی جنوبی پنجاب صوبے کے لیے عملدرامد کا یقین دلایا ہے گزشتہ تاریخوں میں قانون پاس کیے
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل نہیں دیں گی تو قانون سازی کیسے کر لی ،عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی عثمان بزادر کہا ں ہے کام کا نا کاج کا ،شہباز شریف کو ڈھونڈنے والے بتائیں عثمان بزدار کہاں ہے ،ق لیگ بلدیاتی انتخابات کے ساتھ حکومت کے ساتھ نہیں ہے ،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کروا سکتی،اگر حکومت میں ہمت ہے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہآٹا اور چینی چوروں کو عوام جانتی ہے ایم پی اے کہتے ہیں انتخابات نہ کروائے گا ،حمزہ۔ شہباز بلاوجہ جیل میں ہے اس لیے کہ حمزہ۔ شہباز انکے لیے خطرہ ہے ،کل۔ ہمارا دن تھا آج تمہارا دن ہے کل پھر ہمارا ہوگاہم نے تو جیل کاٹ لی لیکن آپکا پتہ نہیں آپ کہاں ہونگے ،نواز شریف کی اڑتیس اپوائنٹمنٹ ہو چکی ہیں کیا حکومت اس قابل ہے نواز شریف کو واپس لا سکے.
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ راجہ بشارت عثمان بزدار نے پھر جھوٹ بولا ہے حکومت کی کارکردگی اپوزیشن کو گالیاں نکالنا رہ گیا ہے ،ناصر درانی کو صوبہ بدر کرنا پولیس ریفارمز تھیں بشری بیگم پروٹوکول کمی پر اوقاف کے اٹھارہ ملازمین کو برطرف کرنا کارکردگی ہے حکومت پولیس ریفارمز پر جھوٹ بولنا چھوڑ دے
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹیوں سے استعفی دے چکے ہیں تیسری اکائونٹس کہاں ہے پرویز الہی دور سے آڈٹ پیرا کے جواب کون دے گا راجہ بشارت پہلے وزیر قانون ہیں جو پہلی بار کورم کی نشاندہی کرکے باہر چلے جاتے ہیں بلدیاتی بل جس دن پاس ہونا تھا تو میری رکنیت معطل کر دی گئی ہائوس میں کچھ لوگوں کو بولنے کی اجازت نہیں دیتی
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہڈاکٹر عدنان سکائپ کے ساتھ تھے اڑتیس اپوائنمنٹ ہو چکی ہیں نوازشریف کو واپس لانے کے قابل نہیں کیا آپ کے پاس ٹریٹی ہے اسحاق ڈار کو بھی واپس لانے کےلئے گئے تو برطانیہ نے جواب دیاکہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں مریم نواز خاموش ہے جب بولتی تھی تو رات کی نیندیں حرام تھیں اورنج لائن پر دکھ درد دکھایاہے اورنج لائن کی سبسڈی نہیں دی ایک ڈسپنسری نہ بنا سکے آپ شوگر ملز مالکان کو سبسڈی دیتے ہیں آپ اپنے چہیتوں کو سبسڈی دیتے ہیں آٹھ ارب روپے اپنے لوگوں کےلئے دئیے جارہے ہیں آپ اپنی پرفارمنس دیں پنجاب اسمبلی کارکردگی قوم کے سامنے ہے حکومت و پنجاب اسمبلی عوام پر بوجھ ہے مہنگائی پر بات کریں تو کورم کی نشاندہی اور ذاتیات پر اترنا شروع کر دیتے ہیں تین سے چار یونیورسٹیوں کے بل لائے لیکن ڈیڑھ سال میں ان یونیورسٹیوں کے رولز نہیں بنا سکے نالائقوں اور نااہلوں کی ٹیم اپوزیشن پر تنقید ہی کرتے ہیں ،وزیر قانون کو قانون بھولتا جارہاہے وہ اشتہاری قرار نہیں دے سکتے.عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اجازت نہ ملی تو نوازشریف کےلئے عدالت جائیں گے ،اپوزیشن لیڈر کو تو تلاش کرتے ہیں لیکن وزیر اعلی ایوان وزیر اعلی میں قید ہیں