سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن محمد ذوہیب اور شہید سپاہی افتخار حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ے مطابق بنوں اور خیبر کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد ذوہیب اور سپاہی افتخار حسین کی نماز جنازہ پشاور اور بنوں گیریژن میں ادا کی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن محمد ذوہیب کے نماز جنازہ میں شرکت کی وزیراعظم نے شہید کیپٹن زوہیب کے اہل خانہ سے ملاقات اور اُن سے تعزیت کی جبکہ شہید کیپٹن زوہیب الدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری حکام، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمراحمد بخاری، فوجی جوانوں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کیپٹن محمد ذوہیب کا تعلق لاہور جبکہ شہید سپاہی افتخار حسین کا تعلق جھنگ سے تھا۔دونوں شہداء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

صرف200 کے عوض پاکستانی جاسوس بننے والا گرفتار ،بھارتی مضحکہ خیز دعویٰ

بچی سے زیادتی کی کوشش، مجرم کو 12 سال قید

کراچی میں موسم سرد ہونے لگا

ننکانہ: محکمہ صحت کا شرمناک کردار، 1200 کروناوارئر 2 سال سے معاوضے سے محروم

Shares: