انڈیا کے حملے میں شہید ہونے والے چونیاں کے نواحی گاؤں کے رہائشی مدثر طفیل کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی افسران نے شرکت کی.

گزشتہ رات انڈیا کے حملے کے نتیجے میں نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی مدثر طفیل شہید کا جسدِ خاکی جب الہ آباد چوک میں پہنچا تو شہریوں کی جانب سے استقبال کیا گیا جسدِ خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں انڈیا کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی بعد ازاں شہید کے جسدِ خاکی کو ان کی رہائش گاہ گہلن ہٹھاڑ میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر ہزاروں مرد و خواتین نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا گورنمنٹ ہائی سکول گہلن ہٹھاڑ کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں شہید مدثر طفیل کی نماز جنازہ ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں ڈی سی قصور عمران علی۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان سکھیرا۔ اے سی چونیاں تیمور خان۔ ایم پی اے چوہدری احسن رضا خان۔ فوج کے اعلیٰ افسران سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور بعد ازاں شہید کو فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

Shares: